ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں فرضی ای ٹکٹ پر داخل ہونے کے بعد پکڑا گیا افغان شہری

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں فرضی ای ٹکٹ پر داخل ہونے کے بعد پکڑا گیا افغان شہری

Sun, 02 Oct 2016 20:38:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میں واقع اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں مبینہ فرضی ای ٹکٹ کے ذریعے داخل ہونے کے بعد ایک افغان شہری کو پکڑ لیا گیا۔حکام نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ 30ستمبر کو شام قریب سات بجے کا ہے۔اس افغان شہری کی شناخت ایس محمد فیض کے طور پر ہوئی ہے۔سی آئی ایس ایف کے لوگوں نے اسے اس وقت پکڑا جب وہ ہوائی اڈہ ٹرمینل سے باہر نکل رہا تھا۔فیض نے انٹیلی جنس حکام کو بتایا کہ وہ کینسل کرا دئے گئے ای ٹکٹ کے ذریعے ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوا تھا تاکہ وہ جدہ جا رہی اپنی ماں کو رخصت کر سکے۔اس کے مطابق یہ ٹکٹ اس نے خود بک کرایا تھالیکن بعد میں منصوبہ بدل گیا اور اس نے ٹکٹ رد کروا دیا اور پھر اس کی ماں جمعہ کو اکیلے جدہ گئی۔بعد میں اس نے ہوائی اڈے کے اندر داخل ہونے کے لئے رد کرا دیے گئے ٹکٹ کا استعمال کیا۔


Share: